محمد حارث رشتہ ازدواج میں منسلک

پشاور، قومی کرکٹر محمد حارث رشتہ ازدواج میں منسلک

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ قومی کرکٹر کی دعوت ولیمہ کی تقریب آج پشاور میں ہوئی۔
محمد حارث کی شادی کی تقریب پشاور کے ایک مقامی شادی ہال میں منقعد ہوئی جس میں ان کے قریبی رشتہ دار اور دوستوں سے شرکت کی۔
محمد حارث کے بھائی محمد انس نے اس حوالے سے کہا ہے کہ حارث کی شادی فیملی میں ہوئی ہے، ہم حارث کی خوشحال زندگی کے لیے دعا گو ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 6 ستمبر کو محمد حارث نے انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی خوشخبری سنائی تھی اور ساتھ ہی اپنی کچھ تصویریں بھی شیئر کی تھیں۔ اب محمد حارث رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ نے 63اے سے متعلق فیصلہ کالعدم قرار دیدیا