a7b0081e cecc 4efb 84df 808b8062cb72

پشاور تہکال پولیس کی کارروائی – موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم گرفتار

پشاور:تہکال پولیس نے گھروں کے اندر سے موٹرسائیکلیں چوری کرنے میں ملوث ملزم کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا ہے، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے جس کی نشاندہی پر چوری کی گئی مسروقہ موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے،سٹیشن ہاؤس آفیسر(ایس ایچ او) تہکال شہریار خان کے مطابق 6جون کو نسیم ولد علاؤ الدین ساکن محلہ داؤدزئی تہکال پایان نے رپورٹ کرائی تھی کہ گزشتہ شب اس نے اپنی موٹرسائیکل نمبر ایف ایم 7091 گھر میں کھڑی کی تھی اور جب صبح اٹھا تو گھر کا دروازہ کھلا اور موٹرسائیکل غائب تھی جسے نامعلوم ملزم /ملزمان چوری کرکے فرار ہوچکے تھے،

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، نیب کو جواب جمع کرنے کی ہدایت

ایس ایچ او شہریار خان کے مطابق واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ لگانے کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے مختلف زاویوں سے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے مختلف جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا جن میں ایاز ولد خیال ساکن محلہ چرنڈہ تہکال پایان کے بدلتے بیانات کی روشنی میں اسے مزید انٹاروگیٹ کیا جس کے دوران اُس نے اعتراف کیا کہ موٹرسائیکل اس نے چوری کی ہے جس کی نشاندہی پر مسروقہ موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور بھتہ خوری میں سر فہرست، وارداتوں میں افغانستان کے فون کالز کا استعمال