مختلف ممالک کے وفود پاکستان

ایس سی او کانفرنس،بھارت سمیت مختلف ممالک کےوفود پاکستان پہنچ گئے

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے بھارت سمیت مختلف ممالک کے وفود پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں کل سے شروع ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے لیے غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
بھارت کا چار رکنی اور روس کا 76 رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا، اس کے علاوہ شنگھائی تعاون تنظیم کے 7 نمائندے بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
کانفرنس میں شرکت کے لئے چین کا 15 رکنی وفد ، کرغستان کا 4 اور ایران کا دو رکنی وفد بھی ایئرپورٹ پہنچا جس کے بعد انہیں سخت سکیورٹی میں اسلام آباد پہنچا دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر آج شام نئی دہلی سے پاکستان پہنچیں گے ، ان کی آمد کے سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اجلاس میں 12ممالک کے سربراہان شریک ہوں گے جن میں چین، روس، بیلاروس، قازقستان،کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  ہری پور میں پہاڑ سرک گیا ،دو مکان ملبے تلے دب گئے