5354d11c6b2e2

پاکستان کاطورخم اور چمن کو ٹرانزٹ تجارت کیلئے ہفتہ میں 6دن کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشیر تجارت عبدالرازق داؤد کا ٹویٹ پیغام ان کا کہنا تھا کہ آج افغانستان کے سفیر عاطف مشعل سے ملاقات ہوئی،پاکستان کاطورخم اور چمن کو ٹرانزٹ تجارت کیلئے ہفتہ میں 6دن کھولنے کا فیصلہ،ایک تیسرا تجارتی راستہ غلام خان بھی کھولا جا رہا ہے، تا کہ بیک لاگ ختم کیا جا سکے.

مزید پڑھیں:  آزادی صحافت عالمی مسائل اجاگر کرنے کیلئے ناگزیر ہے، صدر، وزیراعظم

ان کا مزید کہنا تھا کہ 22جون سےکورنا کے پیش نظر افغانی درآمدات کو تینوں کراسنگ پوائنٹ سے اجازت ہو گی،افغان سفیر نے رواں سال جولائی اگست میں تجارتی وفد کیساتھ افغانستان مدعو کیا ہے،پاکستان افغانستان ٹرانزٹ تجارت معاہدے پر مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر بات ہوئی.

مزید پڑھیں:  ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں ،آرمی چیف

افغانستان کے راستے غیر قانونی درآمدات روکنے کیلئے مزید حفاظتی اقدامات پر بھی زور دیا،دو طرفہ تجارت سے متعلق تمام مسائل جلد حل کرنے کی پاکستان کی خواہش کی یقین دہانی.