pm ik with raja basharat

حکومت ملک میں نظم و نسق میں بہتری کیلئے انقلابی اقدامات کررہی ہے۔ وزیراعظم

اسلام اباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ملک میں نظم و نسق میں بہتری کےلئے انقلابی اقدامات کررہی ہے۔

 وہ آج (اتوار) اسلام آباد میں وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ، وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت نظم و نسق میں بہتری کےلئے صوبائی حکومت سے مکمل تعاون کرے گی۔

مزید پڑھیں:  جمرود، کوکی خیل قبیلے کا تیراہ متاثرین کی باعزت واپسی کا مطالبہ

 انہوں نے عوام کی فلاح و بہبود اور خدمات کی بہتری کےلئے پنجاب حکومت کی جانب سے کئےگئے اقدامات کی تعریف کی۔

مزید پڑھیں:  ضلع بنوں میں ایک اور بچہ اغواء ، لواحقین کا احتجاج

 وزیر قانون نے وزیراعظم کو بلدیاتی حکومت کے نظام کے قانونی مسودہ سے آگاہ کیا اور کہاکہ نئے قانون سے حقیقی تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔