پشاور : اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختون خواہ کے سابق مشیر اجمل وزیر کیس،پیش رفت، اجمل وزیر کی آڈیو تحقیقات کے لیے قائم کردہ انکوائری کمیشن کی منظوری کل صوبائی کابینہ سے لی جائے گی.
کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے، کابینہ کا اجلاس 11 نکاتی ایجنڈے پر مشتمل ہے، محکمہ انتظامی امور نے اعلامیہ جاری کردیا ہے.
پشاور ۔اجمل وزیر کی آڈیو کیس کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کا قیام 14 جولائی کو عمل میں لایا گیا ہے،محکمہ انتظامی امور نے انکوائری کمیشن سے متعلق اعلامیہ جاری کیا تھا ۔