Imran Khan on Sharifs 768x384 1

گیس کے شعبے سے متعلق تمام حقائق مشترکہ مفادات کی کونسل کے سامنے رکھے جائیں-وزیرِاعظم عمران خان

ویب ڈیسک: وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت گیس کے شعبے سے متعلقہ امور کے حوالے سے اجلاس

اجلاس میں وفاقی وزراء پرویز خٹک، سید شبلی فراز، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، اسد عمر، عمرایوب خان، معاونین خصوصی ندیم بابر اور ڈاکٹر شہباز گل کی شرکت

ملک میں گیس کی طلب و رسد، گیس انفراسٹرکچر، گیس کے شعبے میں درپیش مسائل اور مستقبل کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال

معاون خصوصی ندیم بابر نے ملکی سطح پر گیس کی پیداوار، ملکی ضروریات، درآمد شدہ گیس کی مقدار اور قیمت اور مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے طلب و رسد کے تخمینوں پر مفصل بریفنگ دی۔

مزید پڑھیں:  زین قریشی پارلیمنٹ ہاوس سے گرفتار، سیکرٹری قومی اسمبلی سے جواب طلب

وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گیس کے شعبے میں ایک طرف بڑھتی ہوئی گھریلو اور صنعتی شعبے کی ضروریات اور دوسری جانب مقامی طور پر موجود گیس کے محدود ذخائر کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال خصوصاً مستقبل قریب کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے فوری طور پر جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے-

انہوں نے کہا کہ گیس سے متعلقہ معاملات کا تعلق کسی ایک صوبہ یا علاقے سے نہیں بلکہ یہ پورے ملک کامعاملہ ہے اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ گیس سے متعلقہ معاملات پر باہمی مشاورت سے مستقبل کا لائحہ عمل تشکیل دیا جائے۔ وزیرِ اعظم نے معاون خصوصی ندیم بابر کو ہدایت کی کہ گیس کے شعبے سے متعلق تمام حقائق مشترکہ مفادات کی کونسل کے سامنے رکھے جائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ شعبے کے نامور ماہرین سے مشاورت کا عمل شروع کیا جائے تاکہ گیس سے متعلقہ معاملات کا پائیدار حل تلاش کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں ڈینگی کے وار ،2 زندگیاں نگل لیں