22682a18 e385 4cad 852f b4e41bed2fc7

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ہوٹلز، ریسٹورنٹس اورمیرج ہالز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

ویب ڈیسک (اسلام اباد ):اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ہوٹلز، ریسٹورنٹس اورمیرج ہالز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات۔ وفد کے شرکاء نے اسپیکر کو ، کورونا وائرس وباء کے باعث ہوٹلوں اور میرج ہالز کی بندش کے باعث ہونے والے معاشی نقصانات سے آگاہ کیا۔ گزشتہ 4ماہ سے ملک بھر میں ہوٹلز اور میرج ہالز بند ہیں،وفد اس شعبے کی بندش سے مالکان اور اس شعبے سے وابستہ ہزاروں افراد کو شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے ، وفد ہوٹلز ایسوسی ایشن وفد کی اسپیکر کو اس شعبے کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست ۔ کورونا وائرس کی وباء ایک عالمی وباء ہے اس وباء سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کی معیشت متاثر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان میں گھریلو تنازعہ پر پولیس اہلکار قتل

اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان قدرتی حسن سے مالا مال ہے اور سیاحت کے حوالے سے وافر موقعے موجود ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی سیاحت کے شعبے کو فروغ دیے کر قیمتی زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ ملکر سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے، اسپیکر اسد قیصر حکومت نے اس وباء کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر انتہائی مجبوری میں ہوٹل اور دیگر کاروباروں پر پابندی لگائی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی حکومت اس سے متعلق سنجیدگی سے اس شعبے کی بحالی کے پر غور کر رہی ہے، اسپیکر اسد قیصر وزیر اعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی قابل تحسین ہے، اسپیکر قومی اسمبلی سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ سے مزدور اور چھوٹے کاروبار سے وابستہ افراد کے مسائل کو حل کیا گیا، اسپیکر اسد قیصر اسپیکرکی ممبران قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر، خرم شہزاد اور امجد نیازی کو ہوٹل ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے رابطہ کر کے ان کے مسائل سننے اور اُن کی روشنی میں اپنی تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت۔ ہوٹلز ایسوسی ایشن کے وفد کے نمائندوں کی اس شعبے کو کھولنے کی صورت میں وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر مکمل یقینی دہائی ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کو وفاق سے فنڈز کی فراہمی شروع، مشیر خزانہ نے تصدیق کر دی