ویب ڈیسک( اسلام اباد) سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی میں ترقی ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے, انہوں نے کہا کہ حکومت کو ورثے میں ایسی معیشت ملی جو دیوالیہ ہونے کے قریب تھی۔ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ اب ہم ملک کی معاشی صورتحال بہتر کرنے کیلئے درست سمت میں گامزن ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے کامیابی کے ساتھ وینٹی لیٹرز اور حفاظتی سازوسامان تیار کیا ہے اور قیمتی زرمبادلہ کے لاکھوں ڈالر بچائے۔ حکومت نے ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اوراسے ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے مربوط کوششیں کی ہیں ۔