ویب ڈیسک (پشاور): محکمہ صحت کے رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 1186 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے214 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ خیبر پختونخوا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 33724 ہوگئی۔ کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا میں 528 افراد صحت یاب ہوئے۔ خیبر پختونخوا میں کورونا سے اب تک صحت یاب 27724 چکے ہیں۔
پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی12 ہزار 676ہوگئی۔ پشاور ڈویژن میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 641 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 افراد کی اموات ہوئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 87 افراد متاثر ہوئے، پشاورمیں اب تک 9839 متاثرہ افراد صحت یاب ہوئے۔