peshawar brt bus catches fire near hayatabad video 1598462417 4611

بی آر ٹی مسافر اور بی آرٹی کی حفاظت محکمے کی اولین ترجیح ہے۔

ویب ڈسک (پشاور): صوبائی دارلحکومت میں قائم بی آر ٹی بس سروس شہریوں کو بہترین سفری سہولت دینے میں مصروف عمل ہے۔ گذشتہ رات بی آر ٹی کی ایک بس میں آگ لگنے والے واقعے کی ابتدائی رپورٹ میں آگ لگنے کی بظاہر وجہ ہائبیرڈ بس کی چھت پر نصب بیٹر یاں تھیں جن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو زرائے کے مطابق آگ لگنے کے فوری بعد تمام مسافروں کو بحفاظت بس اور اسٹیشن سے باہر نکال دیا گیا اور کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائر برگیڈ اور ادارے کی اپنی ریپڈ ریسپانس ٹیموں نے 19منٹ میں بس میں لگی آگ پر قابو پالیا اور بس سروس عوام کے لئے بحال کردی گئی۔ مزید براں اس واقعے کی اثر نو تحقیات کے حوالے سے خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی اور بس بنانے والی کمپنی کو اس واقع اور فل فور انسپیکیشن کے بارے آگاہ کر دیا گیا۔
ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا تھا کہ آگ لگنے والی بس اپنی وارنٹی میں ہے اور بی آر ٹی سروس میں سفر کرنے والے تمام مسافروں اور اس قائم کردو عوامی سروس کی حفاظت محکمے کی اولین ترجیح ہے جس پر کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔ مزید بر اں ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہری اس سروس سے مہذب انداز میں بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ ادارے کی جانب سے شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ خواتین اور معذور افراد کی مخصوص نشتوں پر بیٹھنے سے گریز کریں۔ کسی بھی قسم کے ناخوشگو ار واقعے کی صور ت میں ٹرانش پشاور کی ہیلپ لائن 091-477-477 پر کال کریں۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکار