160657 090145 updates

ہری پور میں دس محرم الحرام کے مرکزی جلوس کیلئے "مانکرائے” مکمل سیل

ویب ڈیسک (ہری پور): دس محرم الحرام کا مرکزی جلوس "مانکرائے” مکمل سیل، دس محرم کے جلوس پر چھپر روڈ مانکرائے پل داخلی و خارجی راستے سیل کر دیے گئے ہیں۔ دس محرم کا مرکزی جلوس تکیہ عابد حسین سے برآمد، دس محرم کے جلوس کیلئے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور بھتہ خوری میں سر فہرست، وارداتوں میں افغانستان کے فون کالز کا استعمال

دس محرم کے مرکزی جلوس کیلئےتین سو پولیس اہلکار تعینات، جلوس کیلئے داخلی و خارجی راستوں پر واک تھروگیٹ نصب کئے گئے ہیں۔ جلوس کیلئے شربت، چائے، دودھ اور چاولوں کی سبیلیں لگائی گئیں ہیں۔ پولیس، ریزروپولیس، ATS۔BDS اور مختار فورس کےرضاکار تعینات ہیں، واک تھرو گیٹ نصب۔ دس محرم کے جلوس میں ریسکیو1122 محکمہ صحت کی ٹیم ایمبولینسز بھی موجود۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ میں حادثات، 9 سالہ بچہ جاں بحق، 3 افراد زخمی