news 1585834260 7726

پابندیوں میں نرمی کے بعد پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے بکنگ شروع کردی

ویب ڈیسک(اسلام آباد): سعودی حکومت کی جانب سے سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد پی آئی اے نے مسافروں کی بکنگ شروع کردی، پی آئی اے کا سعودی عرب کا آپریشن فعال تھا، تاہم اب پاکستان سے مسافربھی جاسکیں گے، پی آئی اے پاکستان سے سعودی عرب کی ہفتہ وار 23 پروازیں چلا رہا ہے، 30 ستمبر تک جدہ، مدینہ، ریاض اوردمام کیلئے مزید 28 پروازوں کی اجازت بھی طلب کرلی گئی ہے، وہ تمام مسافرجن کے پاس سعودی عرب کا رہائشی، اقامہ ہولڈر یا وزٹ ویزہ ہے، وہ سعودی عرب کا سفر کرسکتے ہے،ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ سعودیہ جانے والے مسافروں کو 48 گھنٹے کے اندر کورونا کامنفی ٹیسٹ فراہم کرنا لازمی ہوگا ۔

مزید پڑھیں:  لبنان میں پیجر دھماکوں سے امریکا کا کوئی تعلق نہیں، پینٹا گون