487002 26710471

پشاور میں بس بنانے والی کمپنی کے ماہرین کا بس میں بی آر ٹی کے مکمل روٹ کا آزمائشی دورہ

ویب ڈیسک (پشاور): پشاور میں بس بنانے والی کمپنی کے ماہرین کا بس میں بی آر ٹی کے مکمل روٹ کا آزمائشی دورہ کیا ، ترجمان ٹرانس پشاورکے مطابق بس کو ہر لحاظ سے چیک کیا جارہا ہے، بس میں جدید سافٹ وئیر سمیت بیشتر آلات کو نصب کرکے متوقع ردعمل کو جانچنے کے حوالے سے چلایا گیا، بس میں 6 سے زائد چینی ماہرین اور متعلقہ انجینئرز موجود ہیں، بس بنانے والی کمپنی کی سفارش پر بی آر ٹی بس سروس کو عارضی طور پر معطل کیا گیا، بس بنانے والی کمپنی کے ماہرین دن رات تمام بسوں کا جائزہ لے رہے ہیں، بی آر ٹی کی تمام بسوں کی مکمل انسپیکشن کے بعد سروس کو بحال کردیا جائے گا،

مزید پڑھیں:  بیروت، واکی ٹاکی دھماکوں میں شہداء 20 ہوگئے