lahore highcourt

حکومت کی جانب سےادویات کی قیمتوں میں اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا

ویب ڈسک (لاہور) : حکومت کی جانب سےادویات کی قیمتوں میں اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا ۔

تفصیلات کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا ، درخواست ایڈووکیٹ ندیم سرور کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی، جس میں وفاقی اور صوبائی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ 

دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے  کہ ادویات کی قیمتوں میں 262 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے جو غیر قانونی ہے ، عوام پہلے مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان ہے، عدالت ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دے۔واضح رہے کہ دو روز قبل وفاقی کابینہ نے  ادویات کی قیمتوں میں 9 تا 262 فیصد تک اضافہ کی منظوری دی تھی ،

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت آئینی ترامیم کے ذریعے عدلیہ کی آزادی داؤ پر لگا رہی ہے،بیرسٹر سیف
مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں بینک کی گاڑی پر حملہ ، منیجر جاں بحق

ان  ادویا ت  میں بخار، سردرد، امراض قلب، ملیریا ، شوگر ، اینٹی بائیوٹکس،پیٹ درد، آنکھوں،کان، دانت، بلڈ انفیکشن سمیت جلدکے امراض،زچگی کے بعد استعمال ہونیوالی ادویات شامل ہیں. ان ادویات میں68 ادویات مقامی جبکہ 26امپورٹد ادویات ہیں۔ فارماسوٹیکل کمپنیاں جون 2021تک قیمتوں میں مزید اضافہ کرنے کی مجاز نہیں ہونگی۔ ڈرگ پالیسی 2018 میں ان ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔