LRH pic by Asif Javed 1 3

پشاور: ایل آر ایچ میں پیدائشی طور پر معزور 1000 بچوں کا کامیابی سے علاج

ویب ڈیسک (پشاور): ایل آر ایچ میں پیدائشی طور پر معزور 1000 بچوں کا کامیابی سے علاج کیا گیاہے, سال 2017 میں آئی سی آر سی کے تعاون سے قائم کئے گئے مڑے ہوئے پاؤں یعنی کلب فوٹ کلینک میں اب تک پورے صوبے سے ایک ہزار بچے رجسٹر ہوئے ہیں جن کا کامیابی سے علاج کیا گیاہے۔
ڈاکٹر عبیداللہ جو کہ ایل آر ایچ میں کلب فوٹ سپیشلسٹ ہیں نے کہا کہ جتنے بھی بچے علاج کے لئے آئے ہیں وہ صحت یاب ہوئے ہیں خوش قسمتی سےایل آر ایچ کے کلب فوٹ کلینک میں ایسے پیدائشی طور پر معذور بچوں کا علاج بالکل مفت کیا جاتا ہے.
کلب فوٹ فیزیوتھیراپسٹ مس نجم النساء نے کہا کہ کلب فوٹ ایسی بیماری ہے جس کا علاج پیدائش کے شروع کے چار سالوں میں ممکن ہوتا ہے لیکن اب بھی صوبے کے دور دراز علاقوں میں اس علاج کے بارے میں بہت کم آگاہی ہے جس کی وجہ سے عمر بھر کی معذوری مقدر بن جاتی ہے, اب تک آٹھ سو سے زائد بچے مکمل طور اپنے پاؤں پر چلنے کے قابل ہو چکے ہیں جبکہ تقریباً دو سو بچوں کا علاج کامیابی سے جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  لبنان میں پیجر دھماکوں سے امریکا کا کوئی تعلق نہیں، پینٹا گون