896141 1256782439

صدر ڈاکٹرعارف علوی آج کویت کا دورہ کریں گے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): صدر ڈاکٹر عارف علوی امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر تعزیت کے لئے آج کویت کا دورہ کریں گے، صدر کویت کے نئے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات کریں گے، اور پاکستان کی حکومت ، قیادت اور عوام کی طرف سے مکمل ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کریں گے، مرحوم امیر کویت پاکستان کے مخلص اور بااعتماد دوست تھے اور ان کی قیادت میں دوطرفہ تعلقات نے نئی بلندیوں کو چھوا،علاقائی امن اور استحکام کے لئے ان کی کوششوں کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  5دن میں ضمانت پر فیصلہ کرنا لازمی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ