ویب ڈیسک (اسلام آباد): پاکستان نیشنل نیوٹریشن کوآرڈینیشن کونسل کا دوسرا اجلاس طلب کرلیا، ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت پی این این سی سی کا اجلاس آج ہو گا، نیشنل نیوٹریشن کوآرڈینیشن کونسل کا اجلاس 2 اکتوبر کو ہونا تھا، فخرامام ، اسد عمر، شفقت محمود ، فہمیدہ مرزا اجلاس میں شریک ہوں گے، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان وصوبائی چیف شریک ہوں گے، اقوام متحدہ کے ریجنل کوآرڈینیٹر جولین فریڈرک بھی اجلاس میں شریک ہوں گے، ملک میں نیوٹریشن صورتحال، درپیش چیلنجز و حکومتی اقدامات پر غور ہو گا، ثانیہ نشتر ، ڈاکٹر بصیر اچکزئی نیوٹریشن صورتحال پر کونسل کو بریفنگ دیں گے،عالمی ادارے پاکستان میں نیوٹریشن کے جاری منصوبوں پر بریفنگ دیں گے، اجلاس میں غذائی قلت پر قابو پانے سے متعلق حکمت عملی وضح کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments