ویب ڈسک (اسلام اباد) :وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے اج ایک اہم ٹویٹ کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ آج نواز شریف کی قانونی حیثیت تین طرح سے ہے ، نواز شریف نااہل اور جھوٹے (سپریم کورٹ کا فیصلہ)، مفرور اور اشتہاری (ہائی کورٹ اور احتساب عدالت) اور سزا یافتہ مجرم (احتساب عدالت کا فیصلہ) ہیں.
ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ نواز شریف کی اس حقیقت کے علاوہ باقی سب فسانہ ہے ، افسوس اپوزیشن کی سیاست چند گھرانوں کی غلامی میں پھنسی ہوئی ہے.