COAS 2 1

ملک کوعدم استحکام سےدوچارکرنےکی کوشش کابھرپورطریقےسےجواب دیں گے-آرمی چیف

ویب ڈیسک:سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ راولپنڈی میں آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی-

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں قومی سلامتی اورعلاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا، کانفرنس میں دہشتگردی کےواقعات میں حالیہ اضافےکاتفصیلی جائزہ لیا گیا،قبائلی اضلاع اوربلوچستان میں دہشتگردی کےواقعات پرخصوصی طورپربات چیت ہوئی.

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کی کابینہ سےمنظوری کاامکان
مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم کیخلاف وکلاء تحریک کے آغاز کا اعلان کردیاگیا

اس موقع پر آرمی چیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نےامن واستحکام کےحصول کیلئےبڑی بھاری قیمت اداکی ہے،ملک کوعدم استحکام سےدوچارکرنےکی کوشش کابھرپورطریقےسےجواب دیں گے.

کورکمانڈرزکانفرنس میں سول اورملٹری کےشہداکوخراج عقیدت پیش کیاگیا.