1587176588blobid0

پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں مزید مہلت مل گئی

ویب ڈیسک: عالمی بینک اور آئی ایم ایف اجلاس میں پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں مزید 6 ماہ کا وقت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قرضوں میں ایک سال کا ریلیف رواں سال دسمبر میں ختم ہورہا تھا، 6 ماہ کے مزید ریلیف سے پاکستان کو ایک ارب ڈالرز کا فائدہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردوں کو افغان عبوری حکومت کی حمایت حاصل ہے، پاکستان

دوسری جانب کورونا ویکسین کی مد میں آئی ایم ایف، ورلڈ بینک نے ترقی پذیر ممالک کے لیے فنڈز کا اعلان بھی کیا۔

مزید پڑھیں:  مقبوضہ جموں وکشمیر میں نام نہاد انتخابات ناقابل قبول ہیں، دفتر خارجہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویکسین کے لیے ترقی پذیر ممالک کے لیے 12 ارب ڈالرز مختص کیے جارہے ہیں، کورونا ویکسین کے لیے پاکستان کو 400 ملین ڈالرز فراہم کیے جائیں گے۔