448716 2142602906

آرمی چیف سے ترک وزیر دفاع کی ملاقات

ویب ڈیسک:آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر دفاع جنرل ریٹائرڈ ہولسی اقر نے راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، دفاع، سیکورٹی سے متعلق امور اور خطے میں امن و استحکام کے معاملات پر بات چیت کی گئی۔

مزید پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر میں انتخابات عوامی حق خودارادیت کا نعمل البدل نہیں، صدر مملکت

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، جو اب دیرپا شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت آئینی ترامیم کے ذریعے عدلیہ کی آزادی داؤ پر لگا رہی ہے،بیرسٹر سیف

ترک وزیر دفاع جنرل (ر) ہولسی اقر نے خطے میں امن و استحکام اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں اور کامیابیوں کو بھی سراہا۔