f 6

جموں و کشمیر سے آخری ہندوستانی فوجی کے انخلا تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ راجہ فاروق حیدر خان

ویب ڈیسک (کشمیر): وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا 27 اکتوبر یوم سیاہ کے موقع پر خصوصی پیغام دی، وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ کشمیری ریاست جموں و کشمیر سے آخری ہندوستانی فوجی کے انخلا تک جدوجہد جاری رکھیں گے، ڈوگرہ کے ہندوستان کے ساتھ غیر قانونی و جعلی الحاق کو کشمیری عوام نے مسترد کرتے ہوے مسلح جدوجہد شروع کی، راجہ فاروق حیدر خان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر جنگی جہازوں کے مقابلے میں ایک رائفل سے لڑنے والے مقامی مجاہدین نےآزاد کروایا،

مزید پڑھیں:  5دن میں ضمانت پر فیصلہ کرنا لازمی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

ہندوستانی دھمکی کا جواب دینے کے لیے آزاد کشمیر کے لوگ منہ توڑ جواب دینگے، بی جے پی کو بتانا چاہتا ہوں کہ آزادکشمیر کی جانب میلی آنکھ سے دیکھا تو وہ سبق سکھائیں گے کہ یاد رکھو گے، ہماری آزادی کے لیے معاون و مددگار لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں، پاکستان کی افواج ہماری دعوت پر آزاد کشمیر میں آئیں تھیں، ہندوستان ریاست جموں و کشمیر میں ایک قابض جارح اور غاصب کی حیثیت رکھتا ہے،لارڈ ماونٹ بیٹن نے بھی کہا تھا کہ ڈوگرہ کے الحاق کی قانونی حیثیت نہیں، کشمیری عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستیں: الیکشن کمیشن نے دوبارہ سپریم کورٹ جانے کافیصلہ کرلیا