joe biden donald trump

امریکا میں صدارتی انتخاب کا فیصلہ آج ہوگا۔ ریکارڈ ٹرن آوٹ متوقع

ویب ڈیسک(واشنگٹن) امریکا میں آئندہ چار برسوں کے لیے منصب صدارت پر کون فائز ہوتا ہے اس کا فیصلہ آج ہوجائے گا۔اب تک 9 کروڑ 40 لاکھ کے قریب امریکی شہری پہلے ہی ووٹ دے چکے ہیں۔امریکی صدر کے انتخاب کا دن آن پہنچا، ریکارڈ ٹرن آٹ متوقع ہے۔صدر ٹرمپ اور مخالف امیدوار جوبائیڈن نے ووٹنگ سے پہلے انتخابی ریلیوں سے خطاب میں ووٹرز کا دل جیتنے کی بھرپور کوشش کیسیاسی پنڈت اب بھی تذبذب کا شکار ہیں ،کہ معرکہ کون مارے گا ۔

مزید پڑھیں:  چین کی مدد سے پاکستان میں ایٹمی بجلی گھر بنانے کا منصوبہ تیار

انتخابی مہم کے آخری روز صدرٹرمپ نے ڈیٹرائٹ جارجیا جنوبی کیرولائنا اور واشنگٹن میں ریلیوں سے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ دوبارہ منتخب ہوئے تو سب سے پہلے امریکا کی پالیسی جاری رکھیں گے جب کہ جوبائیڈن جیتے تو چین امریکا پر حکومت کرے گا۔

مزید پڑھیں:  قتل کی سازش، گرپتونت سنگھ نے بھارتی حکومت کے خلاف مقدمہ کردیا