8d82116c4136d0e5a05a082d1fa1fb89 M

وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ رومانوی کامیڈی فلم بنائیں گی

ویب ڈیسک :وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ رومانوی کامیڈی فلم بنائیں گی۔ پروڈیوس کی جانے والی فلم کی کہانی ایک رومانوی کامیڈی طرز کی ہو گی جس کی شوٹنگ کا آغاز آئندہ ماہ کیا جائے گا۔ جسیوہ ناصرف خود پروڈیوس کر رہی ہیں بلکہ فلم کی کہانی بھی انہوں نے خود ہی لکھی ہے۔اس سے قبل متعدد دستاویزی اور فیچر فلمیں بھی پروڈیوس کر چکی ہیں۔جمائمہ گولڈ اسمتھ کی فلم کا نام Whats Love Got to Do With It ہے۔فلم کی ہدایت کاری بھارتی ہدایت کار شیکھر کپور کریں گے ،جنہوں نے معروف بالی وڈ فلم مسٹر انڈیا کی ہدایت کاری بھی کی۔اس فلم کی کاسٹ میں پاکستانی نژاد برطانوی اداکار شاہد لطیف، برطانوی اداکارہ للی جیمز اور ایما تھامپسن سمیت دیگر اداکار شامل ہوں گے۔جمائمہ کی جانب سے فلم ریلیز کے حوالے سے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ میں اسرائیل کیخلاف قرارداد منظور، فلسطین سے انخلا کا مطالبہ