233962 1617492 updates

امریکی انتخابات میں جوبائیڈن نے جیت کا دعویٰ ، ٹرمپ کا الیکشن میں دھاندلی کا الزام

ویب ڈیسک (واشنگٹن): امریکی صدارتی انتخاب میں دھاندلی کےالزامات کا شور مچنے لگا، صدرٹرمپ کی جانب سے دھاندلی کےالزامات پر شکوک وشبہات بڑھے اور مشی گن میں بائیڈن کے ووٹ اچانک ایک لاکھ 38 ہزارہونے پرسوشل میڈیا پرشور مچ گیا، مشی گن میں بائیڈن کے ووٹوں میں غلطی سے صفر کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد ان کے ووٹوں کی تعداد 15371 سے 153710 ہوگئی تھی، امریکی انتخابات میں جوبائیڈن کا جیت کا دعویٰ کیا، ٹرمپ کا الیکشن چوری کا الزام دے دیا، تاہم کاؤنٹی کلرک کیرولین ولسن نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے غلطی سے 15371 کو 153710 کردیا تھا، لیکن حکام کے نوٹس پر 20 منٹ کے اندر غلطی ٹھیک کی گئی، دوسری جانب ایری زونا میں پولنگ اسٹیشنزپر شارپی پین سے ٹرمپ کے ووٹ خراب کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، لیکن ایری زونا کے سیکرٹری آف اسٹیٹ سمیت حکام نے الزامات کی تردید کردی، حکام کا کہنا ہے کہ ووٹرزکو شارپی سمیت کسی بھی قسم کا پین استعمال کرنے کی اجازت ہے، شارپی پین کے استعمال سے ووٹ خراب کرنے کے الزامات غلط ہیں، اس کے علاوہ وسکونسن میں رجسٹرڈ ووٹوں سے زیادہ ووٹ کاسٹ ہونے کا الزام عائد کیا گیا، ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ وسکونسن میں ٹرن آؤٹ 101 فیصد سے زائد ہوگیا، الیکشن حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر الزامات میں پرانے اعداد و شمارپیش کیےگئے، الیکشن ڈے کے رجسٹرڈ ووٹرز کے مطابق ووٹوں کی تعداد درست تھی اور وسکونسن میں الیکشن کے دن بھی ہزاروں افراد نے خود کو رجسٹرکیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان میں کسی کو کارروائی کی اجازت نہیں دیں گے ،افغانستان