115131 1228433418

سعودی عرب نے تمام ایئرلائنز کو عمرہ زائرین اور وزٹ ویزا کے مسافروں کو مملکت لانے کی اجازت دے دی

ویب ڈیسک : سعودی عرب نے تمام ایئرلائنز کو عمرہ زائرین اور وزٹ ویزا کے مسافروں کو مملکت لانے کی اجازت دے دی، رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے تمام ایئرلائنز کو عمرہ زائرین اور وزٹ ویزا کے حامل مسافروں کو لانے کی اجازت دے دی، جس کی تصدیق سول ایوی ایشن کی جنرل اتھارٹی نے بھی کردی، جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن گاکا نےاجازت کے حوالے سے تمام ایئرلائنز کے لیے باقاعدہ احکامات جاری کیے، جنرل اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن میں تمام ایئرلائنز حکام کو ہدایت کی گئی ہے، کہ وہ کورونا کے حوالے سے نافذ ہونے والے قواعد و ضوابط (ایس او پیز) پر لازمی عمل کریں، نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزٹ ویزا سمیت عمرہ زائرین کے لیے قواعد و ضوابط کی پاسداری لازمی ہے، کورونا وبا کے دوران عائد پابندی کے بعد غیر ملکی ایئرلائنز کو سعودی عرب کی جانب سے پہلی بار آپریشن کی اجازت دی گئی ہے، سعودی عرب نے یکم نومبر سے بیرون ملک کے زائرین کے لیے عمرہ کھولنے کا اعلان کیا، جس کے بعد انڈونیشیا اور پاکستان سے عازمین کا پہلا دستہ یکم نومبر کو ہی جدہ اور مدینہ ایئرپورٹ پہنچا تھا۔

مزید پڑھیں:  اگلے چیف جسٹس منصورعلی شاہ ہی ہوں گے، بلاول بھٹو