7 10 1

نواز شریف کا فوجی قیادت کا تقریر میں براہ راست نام لینے سے دھچکا لگا- بلاول بھٹو زرداری

ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کےایجنڈےمیں فوجی افسران کا نام نہیں لیاگیاتھا،اےپی سی میں اس معاملےپربحث ضرورہوئی تھی،اےپی سی میں بحث ہوئی تھی کہ الزام ایک ادارےپرلگاناچاہیئےیاپوری اسٹیبلشمنٹ پرلگانا چاہیئے،جس پر اتفاق ہواتھاکہ کسی ایک ادارےکانہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کہاجائےگا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت نے''اختیار عوام کا '' کے نام سے خصوصی پورٹل کا اجرا کر دیا

بلاول بھٹو نے کہا کہ گوجرانوالہ جلسے میں فوجی قیادت کانام لینانوازشریف کا ذاتی فیصلہ تھا اب انتظارہےکہ نوازشریف کب ثبوت پیش کریں گے لیکن نوازشریف کی تقریرمیں براہ راست نام سنےتودھچکا لگاکیونکہ عام طورپرہم جلسوں میں اس طرح کی بات نہیں کرتے،نوازشریف کی اپنی جماعت اور مؤقف ہے،دونوں جماعتیں ایک دوسرے کی بات کو کنٹرول نہیں کرتیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان میں کسی کو کارروائی کی اجازت نہیں دیں گے ،افغانستان