PM IK 1

وزیراعظم نےمشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج طلب کرلیا

ویب ڈیسک(اسلام آباد) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا۔ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں تین نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا ،مشترکہ مفادات کونسل میں نیپرا رپورٹ 2018-19پر غور ہوگا۔مردم شماری سے متعلق امور پر بھی غور ہوگا۔
اجلاس میں اوگرا آرڈیننس میں ترمیم پر بھی غور ہوگا۔ چشمہ رائٹ بینک کینال کا کنٹرول پنجاب کو دینے پر بھی غورکیا جا ئیگا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اہم امور پر مشاورت