570393 1588493 shsh updates

ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر جواد ظریف کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات

ویب ڈیسک (اسلام آباد): ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر جواد ظریف کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران میں دو طرفہ تعلقات ،کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کورونا وبائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں وزرائے خارجہ کے مابین بہتر باڈر مینجمنٹ، دو طرفہ روابط کے فروغ اور زائرین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال پیش ہوا،

ایرانی وزیر خارجہ نے پر تپاک استقبال پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا، مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے مابین گہرے دیرینہ، تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، وزیر خارجہ نے ایران میں کرونا وبا کے باعث ہونیوالے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے، وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ایرانی حکومت کے اقدامات کی تعریف کی،پاکستان اور ایران دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری، سیکورٹی و دیگر باہمی دلچسپی کے شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے علاقائی و دیگر اہم فورمز سے مستفید ہو سکتے ہیں،

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم کیخلاف وکلاء تحریک کے آغاز کا اعلان کردیاگیا

افغانستان میں دیرپا اور مستقل امن کا قیام، خطے میں امن و استحکام کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، بین الافغان مذاکرات کی صورت میں افغان قیادت کے پاس قیام امن کیلئے ایک نادر موقع موجود ہے جسے کسی صورت ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہیے، دونوں وزرائے خارجہ کا افغانستان میں قیام امن سمیت خطے کے امن و استحکام کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیے، وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری، بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا،

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان میں گھریلو تنازعہ پر پولیس اہلکار قتل

وزیر خارجہ نے پاکستانی عوام کی طرف سے مظلوم کشمیریوں کی حمایت پرایران کے سپریم لیڈر علی خمینائ کو خراج تحسین پیش کیا، دونوں وزرائے خارجہ نے بعض یورپی ممالک میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے، واضح کیا کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں توہینِ آمیز رویہ کسی صورت قابل برداشت نہیں ۔