60867789 2059827900806753 8936542880898482176 n

مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازشریف نے آج بلاول بھٹو کو چائے پر مدعو کیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازشریف اور بلاول بھٹو زرداری کی آج ملاقات ہوگی ،گلگت بلتستان کی انتخابی مہم کے دوران مریم نوازشریف نے بلاول بھٹو کو چائے پر آج مدعو کیا ہے، دونوں پارٹیوں کے قائدین بھی آج شام چائے کی اس دعوت میں شریک ہوں گے ،پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمن، بلاول بھٹو کے ترجمان بیرسٹر مصطفی نواز کھوکھربھی شریک ہوں گے، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، پرویز رشید اور مریم اورنگزیب بھی دعوت میں موجود ہوں گی، گلگت بلتستان کی انتخابی مہم کے موقع پر دونوں جماعتوں کے رہنما ایک ہی ہوٹل میں قیام پزیر ہیں ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، مستقبل کی حکمت عملی اور گلگت بلتستان انتخابات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس منظور