NMlRzs T

کیزن فارماسیوٹیکل کی تیار کردہ (آئی بروفین 200mg/5ml)غیر معیاری قرار

ویب ڈیسک(اسلام آباد)ادویہ ساز کمپنی کیزن فارماسیوٹیکل کی تیار کردہ ٹورفن سسپنشن(آئی بروفین200mg/5ml)غیر معیاری قرار دے دی گئی ہے ۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے مذکورہ دوا کو غیر معیاری قرار دیدیاگیا ہے۔ڈریپ ٹیم نے مذکورہ دوا غیر معیاری ہونے بارے میںباضابطہ میڈیکل پراڈکٹ الرٹ جاری کردیاہے۔
میڈیکل الرٹ کے مطابق مذکورہ دوا کی رجسٹریشن نمبر073895جبکہ بیچ نمبر035ہے۔ مذکورہ دوا کی مینوفیکچرنگ تاریخ جون دوہزار بیس جبکہ ایکسپائری تاریخ مئی دوہزار بائیس ہے ۔ڈریپ نے متعلقہ کمپنی کو مذکورہ پراڈکٹ کے سٹاک و بیچز فوری طور پر مارکیٹ سے واپس اٹھانے کی ہدایت کردی ہے۔سنٹرل ڈرگ لیبارٹری کراچی نے مذکورہ پراڈکٹ کو غیر معیاری قراردیدیا۔
ادویہ ساز کمپنی تمام سیلز آفیسرز، سپلائرز، ڈسٹری بیوٹرز کو الرٹ جاری کرے۔ڈریپ نے ہدایت کی کہ تمام فارمیسز، ہسپتال، سیل پوائنٹس اور یوزرز سے یہ پراڈکٹس واپس لیا جائے اور مذکورہ پراڈکٹ کو واپس اٹھاکر 7 روز کے اندر عملدرآمدی رپورٹ جمع کرائے۔ڈریپ نے میڈیکل الرٹ کی کاپی تمام صوبوں کے سیکرٹریز و ڈی جی ہیلتھ کو بھی ارسال کردی ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل نے لبنان پر حملہ کردیا، 70 مقامات کو نشانہ بنایا گیا