210127 9575039 updates

صوبائی وزیرمحنت شوکت یوسفزئی کا ٹیم کے ہمراہ مختلف پٹرول پمپس پر چھاپے

ویب ڈیسک(پشاور) وزیرمحنت شوکت یوسفزئی کا ٹیم کے ہمراہ مختلف پٹرول پمپس پر چھاپے مارے ،کم گیج پر پٹرول اور ڈیزل دینے پر سرکاری پٹرول پمپ کے منیجر کو چالان تھما دیا اورپٹرول پمپ کو عدالت سے 50 ہزار جرمانہ کیا جائے گا۔ہر مہینے یا دو مہینے بعد پٹرول پمپوں کے گیج چیک کرتے ہیں۔
شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ عوام کو صحیح مقداد میں پٹرول دینا ہماری زمہ داری ہے۔نیاقانون لارہے ہیں جس میں جرمانہ 5 لاکھ تک بڑھایاجائے گاجرمانہ جتنا زیادہ ہوگا پٹرول پمپ مالکان کام صحیح کریں گے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پٹرول پمپوں کی چیکنگ کا سلسلہ جاری رہے گالیبر ڈیپارٹمنٹ میں قانون سازی کررہے ہیںشہر کے نواحی علاقوں میں پٹرول پمپوں کی چیکنگ ہوگی۔

مزید پڑھیں:  افغانستان بدامنی کے خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون پر تیار