gettyimages 1270437068

امریکی عوام کو کورونا ویکسین لگوانے پر مجبورنہیں کیا جائےگا۔ جوبائیڈن

ویب ڈیسک(واشنگٹن)امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکی عوام کو کورونا ویکسین لگوانے پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ بخوشی اپنے عوام کے سامنے کورونا ویکسین لینے کے لئے تیار ہیں تاکہ اس حوالے سے غلط فہمیوں کو دور کیا جا سکے۔ جو بائیڈن نے ماسک پہننے پر ایک مرتبہ پھر زور دیاہے۔

مزید پڑھیں:  لبنان میں پیجر دھماکوں سے امریکا کا کوئی تعلق نہیں، پینٹا گون


خیال رہے کہ گزشتہ روز کورونا وائرس سے بچا وکے لیے منظر عام پر آنے والی کورونا ویکسین پرعام افراد کا اعتماد قائم کرنے کے لیے امریکہ کے سابق صدور نے اعلان کیا تھا کہ وہ پہلے مرحلے میں ازخود ویکسین کی خوراک لیں گے۔امریکہ کے سابق صدور کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیاکہ جب 40 فیصد امریکیوں میں ویکسین کے حوالے سے خوف پایا جاتا ہے اور وہ اس کی خوراک لینے سے انکار کرچکے ہیں۔اعلان سابق امریکی صدور بارک اوبامہ، جارج ڈبلیو بش اور بل کلنٹن کی جانب سے کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکار