aimal 2

کے ٹی ایچ میں اکسیجن کی عدم فراہمی. اے این پی کا وزیرصحت اور ہسپتال سربراہ کو ہٹانے کا مطالبہ

ویب ڈیسک (پشاور):کے ٹی ایچ میں اکسیجن کی عدم فراہمی، اے این پی کا وزیرصحت اور ہسپتال سربراہ کو ہٹانے کا مطالبہ،ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ انکی نااہلی کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، وزیرصحت کو عہدے پر رہنے کا کوئی جواز نہیں رہا، واقعہ اس وقت پیش آیا جب ان کا وزیراعظم اپنے شوکت خانم ہسپتال کیلئے ٹی وی پر چندے مانگ رہا تھا، انتظامی طور پر ایک نااہل، کرپٹ اور غیرمتعلقہ شخص کو سربراہ بنایا جائیگا تو اسی طرح کے واقعات سامنے آئیںگے، ہیلتھ ایمرجنسی کی حالت یہ ہے کہ آکسیجن فراہمی کیلئے ضلع نوشہرہ، خیبر اور پشاور سے ریسیکیو 1122کے ایمبولینسز بلانے پڑے، وزیرصحت کو سوشل میڈیا پر اپنی تشہیر سے فرصت نہیں، انہیں اپنے محکمے اور عوام کی کوئی فکر نہیں، صوبے کے دوسرے بڑے ہسپتال میں اس قسم کا واقعہ سامنے آنا شرمناک ہے، وزیرصحت کے خلاف ایف آئی آر درج ہونی چاہیئے، بڑے ہسپتالوں کی یہ حالت ہے تو عوام خود سوچ لیں کہ چھوٹے ہسپتالوں میں سہولیات کی کیا حالت ہوگی، عوام اس عمران خان کی تلاش میں ہیں جو چھوٹے واقعات پر وزراء سے استعفے کا مطالبہ کرتے تھے، اس نااہل حکومت کا خاتمہ ہی عوام کو ان مصیبتوں سے چھٹکارا دلاسکتی ہے، صدر اے این پی خیبرپختونخوا

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا پراسیکوشن آفسیرز کا پشاور سمیت صوبہ بھر میں عدالتی بائیکاٹ کا اعلان