ig 2

ملک دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ آئی جی کے پی کے

ویب ڈیسک(پشاور):انسپکٹرجنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی کی صوبے کے ریجنل پولیس افسران کے ساتھ ویڈیو لنک کانفرنس، کانفرنس میں پچھلے 11 ماہ کے دوران امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،21154.611 کلو گرام منشیات اور 38017شراب کی بوتلیں برآمد، 12431 سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے دوران 56827 افراد گرفتار، 20358 کی تعداد میں اسلحہ اور 477875 کارتوس برآمد، 71778 سنیپ چیکنگ کے دوران 67635 مشتبہ افراد گرفتار، آئی جی پی کا کہنا تھا کہ پر امن اور خوشحال معاشرے کا قیام میری اولین ترجیح ہے، ملک دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج طلب، ایجنڈا جاری کر دیا گیا