saleem

میرے دونوں وزاتوں کے استعفی جیب میں پڑے رہتے ہیں. تیمور سلیم جھگڑا

ویب ڈیسک (پشاور):تیمور سلیم جھگڑا کا اسمبلی میں اظہار خیال، کہنا تھا کہ سسٹم میں خرابیاں ہیں، اپوزیشن کا حق ہے کہ وہ اس پر بات کرے، میرے دونوں وزاتوں کے استعفی جیب میں پڑے رہتے ہیں، میرا حق نہیں بنتا کہ پوائنٹ سکورنگ کرو، سوال ہوتا ہے کہ اگر صحت کا نظام بہتر ہوا تو واقعات کیوں ہوتے ہیں، صحت کے شعبے میں بہتری آئی ہے، اس پر پھر بات کرونگا ،آج ہمیں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ غم میں شریک ہونا چاہیے، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ کچھ چھپانا نہیں ہے اور سزائیں دینی ہے، وزیر اعلی نے ہدایت کی ہے کہ پانچ روز تک مکمل رپورٹ پیش کی جائے، اگر انکوائری میں حکومت کو شک و شہبات ہوئے تو حکومت ایک آزادنہ کمیشن بنائی گی، حادثہ میں 6 افراد کی جانیں ضائع ہوئی ہے، اکائنٹیبلٹی سے نہ میں بھاگونکا اور نہ حکومت بھاگے گی، وہاں ڈیوٹی پر سٹاف موجود نہیں تھا،ہرپہلو سے تحقیقات کرینگے، مجھے وزرات کی کوئی پروا نہیں،ایسے حالات میں مجھ سے سوال نہیں ہونگے تو کس سے ہوگا۔

مزید پڑھیں:  قومی ترانے کی بے ادبی ،افغان ناظم الامور دفتر خارجہ طلب