frontiers psychiatry survey insomnia psychological factors medical staff coronavirus disease outbreak covid

کورونا وائرس جانیں نگلنےلگا،اموات 15 لاکھ 50 ہزارسےمتجاوز

ویب ڈیسک(دنیا):عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 6 کروڑ 79 لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 15 لاکھ 50 ہزار 169 اموات ہو چکی ہیں۔دنیا میں کورونا کے 4 کروڑ 70 لاکھ 7 ہزار 284 مریض صحتیاب ہوچکے اور ایک کروڑ 93 لاکھ 77 ہزار سے زائد زیرعلاج ہیں۔1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 40 ہزار 994 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 97 لاکھ 3 ہزار 908 ہو گئی۔امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 2 لاکھ 90 ہزار 443 اموات اور ایک کروڑ 53 لاکھ 69 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
روس میں 24 لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 43 ہزار 597 ہے۔ فرانس میں 22 لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 55 ہزار 521 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 77 ہزار 388 اور 66 لاکھ 28 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔اسپین میں 17 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 46 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں 17 لاکھ 37 ہزار کورونا کیسز اور 61 ہزار 434 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
دنیا بھر میں پہلے 50 لاکھ کیسز کا سفر 186 دنوں میں طے ہوا۔ ایک کروڑ سے دو کروڑ کیسز ہونے میں 43 دن لگے۔اگلے 38 دنوں میں مزید ایک کروڑ کیسز رپورٹ ہوئے۔ 3 کروڑ سے چار کروڑ کا سفر31 دنوں میں طے ہوا۔ چار کروڑ سے پانچ کروڑ کیسز رپورٹ ہونے میں21 دن لگے۔ آخری ایک کروڑ کیسز صرف اٹھارہ دنوں میں سامنے آئے ہیں۔دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وبا سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ :حماس کے جال میں پھنس کر 4اسرائیلی فوجی ہلاک