facebook post image 1587807530

صوبے کے وائس چانسلرز کی خالی آسامیوں پر تعیناتیوں کیلئے سمری گورنر کو ارسال

ویب ڈیسک (پشاور)صوبے کی آٹھ جامعات کے وائس چانسلرز کی خالی آسامیوں پر تعیناتیوں کیلئے سمری گورنر کو ارسال کر دی گئیں۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلی تعلیم کامران بنگش نے سمری گورنر خیبر پختونخوا کو ارسال کردی ۔
معاون خصوسی کامران بنگش کا کہنا تھا کہ سمری میں ردو بدل اور اسکے تنسیخ کی خبریں من گھڑت بیانات ہیں ۔ کابینہ سے ناموں کی منظوری کے بعد رائج طریقہ کار کے مطابق سمری تیار کی گئی ہے ،انہوں نے کہا کابینہ نے جن جن ناموں کی منظوری دیں ہیں، تمام کی سفارشات گورنرکو سمری میں بھیج دیں گئیں ہیں ۔مہینوں کی کاوشوں سے یہ عمل پورا ہورہا ہے، افواہوں پر کان نہ دھریں۔

مزید پڑھیں:  صدر مملکت نے مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات کو مسترد کردیا