ویب ڈیسک (پشاور): پشاور میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث مزید 4 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا جائے گا، پشاور کے 4 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر پشاور کا اعلامیہ جاری، ڈی سی کا کہنا تھا کہ ان علاقوں میں محلہ عمر خیل موسی زئ، طور کنارے ماشوگر، محلہ بابو خیل بڈہ بیر، جلال ٹاؤن بدو ثمر باغ شامل ہیں۔
ان علاقوں میں کورونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں، جس کے نتیجے میں متاثرہ علاقوں میں غیرضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی، ان علاقوں میں فارمیسی، تندورکی دکانیں کھلی رہنگی، لاک ڈاؤن کا اطلاق آج شام 6 بجے سے ہوگا۔