ویب ڈیسک (پشاور): سی ٹی ڈی پشاور نے کاروائی کی، جبکہ شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا، 2 دہشتگردوں کو ہینڈ گرینڈ، اسلحہ و ایمونشن سمیت گرفتار کر لیا گیا، سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دونوں دہشت گردوں کو باڑہ سربند نزد ملک دوران گل مارکیٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔
(1) آصف ولد ثواب ساکن نہر غاڑہ قمبر خیل ضلع خبیر اور (2) وقاص ولد باچہ ساکن ضلع مہمند حال ناگمان کو گرفتار کرلیا گیا، 2 عدد ہینڈگرینڈز، 2 پستول 30 بور کارتوس برآمد ہوئے۔
دہشتگرد تخریبی کارروائی کی غرض سے پشاور شہر میں داخل ہو رہےتھے، دونوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔