3

پشاور ہائی کورٹ میں موسیٰ خان بلوچ کی درخواست ضمانت کی سماعت

ویب ڈیسک (پشاور): پشاور ہائی کورٹ سماعت، مولانا فضل الرحمن کے قریبی ساتھی موسیٰ خان بلوچ کی درخواست ضمانت کی سماعت، سماعت جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی، موسی خان بلوچ کے وکلاء اورڈپٹی پراسیکیوٹر نیب عدالت میں پیش،

مزید پڑھیں:  پشاور کے مضافاتی علاقوں میں ڈینگی کے وار تیز‘ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

موسیٰ خان کے وکیل اور نیب پراسیکوٹر کے نے اپنے دلائل مکمل کر لئے، عدالت نے دلائل سننے کے موسی خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا، فیصلہ کچھ دیر بعد سنایا جائے گا، موسیٰ خان بلوچ کو آمدن سے زائد اثاثہ جات اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں نیب نے گرفتار کیا ہے، نیب نے موسی خان بلوچ کو 23 ستمبر 2020 کو گرفتار کیا تھا، موسیٰ خان بلوچ اس وقت جیل میں ہے.

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کی پشاور میں کارروائی، 5کلینکس کو سیل کردیا