2

خیبر پختونخوا کی زمین زیتون اور بیری کی کاشت کیلئے انتہائی زرخیز ہے- گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان

ویب ڈیسک (پشاور):گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی زیر صدارت صوبہ میں زیتون اور بیری شہد کی پیداوار کو فروغ دینے سے متعلق اعلی سطح اجلاس، گورنر کی زیتون کی پیداوار بڑھانے اور معیاری شہد کیلئے بیری کی وسیع پیمانے پر کاشت کیلئے محکمہ زراعت اور جنگلات و ماحولیات کو جامع عملی پلان تشکیل دینے کی ہدایت، بیری کی کاشت کیلئے پشاور کے مضافاتی علاقے بڈھ بیر اور جنوبی اضلاع کوہاٹ، ہنگو، کرک اور ڈی آئی خان سمیت دیگر موزوں علاقوں کا جلد انتخاب کیا جائے.

مزید پڑھیں:  پشاور کے مضافاتی علاقوں میں ڈینگی کے وار تیز‘ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

زیتون اور بیری کی کاشت کی زمہ داری، دیکھ بھال اور تربیت محکمہ جنگلات اور محکمہ زراعت ادا کریگا،

گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کے مطابق خیبر پختونخوا کی زمین زیتون اور بیری کی کاشت کیلئے انتہائی زرخیز ہے، زیتون کی وسیع پیمانے پر کاشت سے ہم معیاری زیتون کا تیل دنیا کو ایکسپورٹ کرسکتے ہیں، صوبہ میں زیتون اور بیری کی کاشت کو فروغ دینے کیلئے انتہائی سنجیدہ ہوں۔ معیاری زیتون کے تیل اور خالص بیری شہد کیلئے ہمیشہ زیتون اور بیری کی کاشت کی اہمیت ہر فورم پر بتاتا رہا ہوں، وزیر اعظم کے بلین ہنی پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا میں بیری شہد کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ کریں گے،
بیری کی کاشت کو فروغ دے کر نہ صرف خالص معیاری شہد حاصل ہو گا بلکہ مقامی افراد کو روزگار میسر آئے گا، صوبہ میں بیری شہد کی پیداوار کو فروغ دینے کیلئے ھنی ایسوسی ایشن سے رابطہ کیاجائیگا۔

مزید پڑھیں:  ہوائی فائرنگ ایک اور بچے کی زندگی نگل گئی، پولیس خاموش