696311 2537995 bajwa akhbar 1

دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو مٹا نہیں سکتی،آرمی چیف

ویب ڈیسک(اسلام آباد): آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دنیا کی کوئی قوت پاکستان کوختم نہیں کرسکتی۔

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر جاری بیان میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےکہا کہ پوری قوم قائداعظم کا یوم پیدائش بھرپور جوش و جذبے سے منارہی ہے، ایمان، اتحاد، نظم و ضبط ہمیشہ ہمارے بنیادی اصول رہے۔

مزید پڑھیں:  ہسپتالوں نے ادویات خریداری کےلئے مستقل بجٹ مانگ لیا

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی قوت پاکستان کوختم نہیں کرسکتی، قوم قائد کی امید، جرات اور اعتماد کے پیغام پر عمل پیرا ہے۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں بارے سپریم کورٹ فیصلہ غیر موثر قرار، الیکشن کمیشن متحرک