imran khan 28

وزیراعظم عمران خان آج چکوال کا ایک روزہ دورہ کریں گے

ویب ڈیسک(اسلام آباد): وزیر اعظم عمران خان آج چکوال کا دورہ کریں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آج چکوال میں 500 بستر کے ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور اس کے علاوہ وزیر اعظم یونیورسٹی آف چکوال کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی ظلم وجبر کی انتہا، 7فلسطینی شہید،لاشیں چھت سےپھینکی گئیں

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم چکوال میں 15 ارب روپے سے زائد کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گےاور چکوال میں سنٹر آف ایکسیلینس "اسکول” کا افتتاح بھی کریں گے ۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہروں کی یکساں ترقی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے منشور کا حصہ ہے اور ماضی کے شو بازوں کے برعکس وزیر اعلی پنجاب حقیقی عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں جس کا ثبوت صوبے بھر میں مساوی بنیادوں پر جاری ترقیاتی منصوبے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کی کابینہ سےمنظوری کاامکان