20

صوبائی حکومت مسمار شدہ مندر کو دوبارہ تعمیر کرے گی-وزیر اعلی خیبر پختونخوا

ویب ڈیسک (پشاور):وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے اقلیتوں کے حقوق سے متعلق ون مین کمیشن کے سربراہ شعیب سڈل کی ملاقات، کرک میں مندر کو آگ لگانے اور مسمار کرنے کے واقعے پر تبادلہ خیال، ملاقات میں اقلیتی ایم این اے ڈاکٹر رمیش کمار اور چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز بھی موجود، کرک میں مشتعل ہجوم کی طرف سے مندر کو جلانے اور مسمار کرنے کے واقعے کی مذمت،

مزید پڑھیں:  تخت بھائی :پولیس کانسٹیبل ٹریفک حادثے میں جاں بحق

وزیر اعلی محمود خان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، واقعے میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، صوبائی حکومت مسمار شدہ مندر کی دوبارہ تعمیر کرے گی،مندر کی دوبارہ تعمیر کے لئے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کئے گئے ہیں،صوبے میں اقلیتوں کے مقدس مقامات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے، کمیشن کے چیئرمین شعیب سڈل اور ایم این اے رمیش کمار کی اس سلسلے میں صوبائی حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار،قبل از این شعیب سڈل اور رمیش کمار نے کرک میں مسمار کئے گئے مندر کی جگہ کا بھی دورہ کیا۔

مزید پڑھیں:  دہشتگرد حملے: خیبر پختونخوا میں رواں سال 337سکیورٹی اہلکار اور شہری شہید