ویب ڈیسک (روم) دنیا بھر میں سال نو کی آمد پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا اورلوگ اُسے دیکھ کر لطف اندوز بھی ہوئے مگرروم میں یہی پٹاخے کئی پرندوں کی جان لینےکا باعث بن گئے۔
آتشبازی کے نتیجے میں مرنے والے پرندوں پر شہریوں نےغم وغصےکا اظہارکیا اورحکومت سےمطالبہ کیا کہ وہ ذمہ داران کا تعین کرکےانہیں قرارواقعی سزادے۔
روم کے میئر کی جانب سے 31 دسمبر سے 6 جنوری تک آتش بازی پر پابندی عائد تھی لیکن عوام نے اس پابندی کو ہوا میں اڑا دیا۔