25

محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے 10 رکنی سکواڈ قائم کردیا گیا

ویب ڈیسک (پشاور):خیبر پختونخواہ کے سماجی بہبود کے وزیر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ کی بات چیت، محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے 10 رکنی سکواڈ قائم کردیا گیا ہے، شہر بھر سے گداگر اور منشیات کے عادی افراد کو یہ سکواڈ اٹھا کر بحالی کے مراکز کو منتقل کرے گا، ان مراکز میں ان افراد کی بحالی اور معاشرے کے باعزت شہری بنانے پر توجہ دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  ہسپتالوں نے ادویات خریداری کےلئے مستقل بجٹ مانگ لیا

ماڈل پناہ گاہ بھی قایم کردیا گیا ہے، ان پناہ گاہوں میں ڈسپنسری،لاکر ،حجام سمیت دیگر سہولیات میسر ہونگی، پناہ گاہ میں دو وقت کا کھانا اور ناشتہ بھی میسر ہو گا، اس پناہ گاہ میں خواتین کے لئے علیحدہ جگہ ہو گی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں نگران دور کے 1800ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ