.jpg

ملک میں بڑھتے ہوئے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں۔ مچھ میں نہتے کان کنوں کی قتل کی مذمت کرتا ہوں۔اسفندیارولی خان

ویب ڈیسک (چارسدہ):اے این پی سربراہ کا مچھ میں نہتے کان کنوں کی قتل کی مذمت،اسفندیارولی خان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں، یہ انسانیت کے دشمن ہیں، بلوچستان میں احساس محرومی بڑھتی چلی جارہی ہے،حکمرانوں کویہ احساس ختم کرنا ہوگا، بلوچستان میں عرصہ دراز سے جاری احساس محروم ملک کے مفاد میں نہیں، بلوچستان خصوصی توجہ کا مستحق ہے جو بدقسمتی سے ابھی تک نہیں دی جارہی، غریب کان کنوں کو جس بے دردی سے قتل کیا گیا یہ انسانیت کے قتل کے مترادف ہے،ملک میں عدم تحفظ کا احساس بڑھتا چلا جارہا ہے، نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عملدرآمد سے ہی دہشتگردی ختم ہوسکتی ہے،عوامی نیشنل پارٹی ہر شکل میں دہشتگردی کے خلاف اور دہشتگردی کے خلاف کھڑی ہے، دہشتگرد دوبارہ منظم ہورہے ہیں، اگر اس بار یہ آگ پھیل گئی تو روکنا ممکن نہیں ہوگا، ملک بھر میں بڑھتے ہوئے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک اور تشویشناک ہیں، حکمران سوئے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چیک پوسٹیں ختم ،جرگہ سسٹم بحال کر رہے ہیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا