ویب ڈیسک(پشاور): صوبے بھر کےایس ایس ٹی ٹیچرز کا احتجاج پشاورمیں جاری ہے، اساتذہ گورنمنٹ حسنین شہید سکول نمبر 1 سٹی میں جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے اپگڑیڈیشن کا وعدہ کیا تھا ،1991 کے بعد ایس ایس ٹی اساتذہ کی اپگریڈیشن نہیں ہوئی ہے انوں کا مطالبہ ہے کہ صوبائی حکومت فوری طور پر ان کے سکیل کو بڑھائے۔
مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج احتجاجی دھرنے میں بدل دیا جائیگا، حکومت نے رابطہ نہ کیا تو صوبائی اسمبلی کے سامنے مستقل دھرنا دیں گے،اساتذہ کی احتجاجی ریلی صوبائی اسمبلی کی جانب روانہ ہوگئی۔